ہر بیماری سے شفا اور حفاظت کے بہترین اصول۔

    ہر بیماری سے شفا اور حفاظت کے بہترین اصول

    ۔کامل توکل۔

    توجہ والی نماز۔

    ۔مسنون اذکار۔

    ۔صدقہ و انفاق فی سبیل اللہ

     ۔خدمت خلق۔

    ۔آٹھ گھنٹے نیند روزانہ۔

    بہترین ممکن دوائی۔

    روزانہ ورزش۔

    ۔ ہاضمہ کی بہتری پر بہترین توجہ۔

    نظام ہضم اور قوت مدافعت کو بہترین رکھنے کے لئے: 

    1. لہسن اور ادرک کا استعمال۔  پکانے سے ان کے فوائدکم ہوجاتے ہیں لہذا انھیں کچا کھانا بہتر ہے۔ انھیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کرچند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر پانی یا جوس کے ساتھ نگل لیں یا دہی،سالن یا روٹی وغیرہ میں ملا کر کھا سکتے ہیں۔ ایک ماہ تک مسلسل استعمال بہترین نتائج۔

    2. ادرک کی چائے- ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا (تقریباً ایک چائے کاچمچ )۔ اس میں 4کپ پانی شامل کر کے اتنا ابالیں کہ یہ آدھے  یعنی دو کپ کے قریب باقی رہ جائے۔ اسے روزانہ پئیں۔

    3۔ وٹامن D اور وٹامن A کی گولیاں یا ان وٹامنز والی خوراک مثلا آم،خوبانی وغیرہ ۔

    4۔ زنک بذریعہ tablets یا خوراک کے ذریعے۔ جیسے کاجو ، پستہ، مونگ پھلی۔ مچھلی جھینگے وغیرہ۔

    5۔دو یا تین لونگ روزانہ۔ ادرک کے قہوہ وغیرہ میں ڈالیں اور بعد میں چبا کر کھا لیں۔

    6۔ زیتون کے پتے ابال کر قہوہ یا پتوں کا پاؤڈر۔

    7۔ دودھ میں ہلدی قوت مدافعت کا خزانہ ہے۔ یہ جسم کی چربی بھی کم کرنے میں موثر ہے۔

    8۔رات کو دار چینی اور ملٹھی کا استعمال کریں۔

    9۔پوری گندم کا آٹا استعمال کریں۔

    10۔ چینی،میدہ ، پالش کئے چاول ، پروسیسڈ گوشت، سوسیج وغیرہ کا استعمال سوزش اور مدافعت کی کمی کاباعث بنتے ہیں۔

    11۔ فینائل اور مچھر مار ادویات، سپرے، کوئل وغیرہ  کے استعمال میں انتہائی احتیاط  کریں۔

    12۔فطرت اور قدرت کے قریب ترین زندگی گزاریں۔

    13۔سوچ اور احساس کو مثبت رکھیں ۔